Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کس صورت میں کمپنی بجلی کا کنکشن منقطع نہیں کرسکتی؟ 

سعودی الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل کے حوالے سے شکایت ہونے کی صورت میں بل جمع نہ کرانے پر بھی کمپنی صارف کا کنکشن کاٹنے کی مجاز نہیں ہوگی۔ 
اتھارٹی کی جانب سے ٹوئٹر پر اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی صارف کی جانب سے زائد بلنگ کے حوالے سے کمپنی میں شکایت درج کرائی گئی ہو اور اس پر فیصلہ صادر نہیں کیا گیا، اس صورت میں بجلی کمپنی کو یہ حق نہیں کہ بل کی عدم ادائیگی پر صارف کی بجلی منقطع کرے۔

صارف کی جانب سے زائد بلنگ یا میٹرکی خرابی کی شکایت درج کرانے پر بجلی کمپنی اس امر کی پابند ہے کہ وہ شکایت دور کرے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

اس حوالے سے مقامی ویب نیوز ’سبق‘ نے سعودی الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایک صارف کے استفسار کا جواب دیا ہے۔
صارف کی جانب سے زائد بلنگ یا میٹرکی خرابی کی شکایت درج کرانے پر بجلی کمپنی اس امر کی پابند ہے کہ وہ شکایت دور کرے۔

اس وقت تک بجلی منقطع نہ کی جائے جب تک شکایت کا ازالہ نہ کردیا جائے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

اس وقت تک بجلی منقطع نہ کی جائے جب تک شکایت کا ازالہ نہ کردیا جائے۔

شیئر: