Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میئرمکہ نے اشیائے صرف کی قیمتوں کا جا ئزہ لیا

بلدیہ کی ٹیمیں نرخوں کا جائزہ لینے کے لیے سروے کرتی ہیں۔(فوٹو سبق)
میئر مکہ مکرمہ انجینئرمحمد القویحص نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کی مرکزی سبزی اور پھل مارکیٹ میں وافر مقداراشیائے خورونوش موجود ہیں کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں۔
میئر مکہ مکرمہ نے مرکزی سبزی منڈی کے دورے کے موقع پر  ویب نیوز ’سبق‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’منڈی میں فروخت کی جانے والی اشیائے خورونوش کے نرخوں کا بھی جائزہ لیا ہے تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے کہ کوئی گراں فروشی تو نہیں کررہا‘۔
میئر مکہ نے یقین دلایا کہ تمام حالات کنٹرول میں ہیں کسی قسم کی گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میئر مکہ نے یقین دلایا کہ گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔(فوٹو سبق)

ان کے مطابق ’بلدیہ کی ٹیمیں نرخوں کا جائزہ لینے کے لیے مسلسل مارکیٹوں کا سروے کرتی ہیں‘۔
انہوں نے کورونا کے حوالے سے موجودہ صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’وزارت صحت کی جانب سے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ’ سب کو چاہئے کہ وہ دی گئی ہدایات پرپورا عمل کرتے ہوئے اجتماعی فاصلے کے اصول کو اپنائیں۔ ہاتھوں اور چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں‘۔

شیئر: