Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج وعودہ اور فائنل ایگزٹ کیسے نکالا، منسوخ کیا جائے؟

نجی ادارے اور کمپنیاں یہ کام آسانی سے انجام دے سکتی ہیں- فوٹو عاجل
 سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) یا خروج نہائی (فائنل ایگزٹ)  ویزے کے اجرا اور منسوخی کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
کسی بھی نجی ادارے اور کمپنی کی انتطامیہ ’ابشر اعمال‘ ایپلی کیشن کے  ذریعے دونوں طرح کے ویزے جاری اور منسوخ  بھی کراسکتی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’ابشر اعمال‘ پلیٹ فارم نے ٹویٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ  نجی ادارے اور کمپنی کے ذمہ داران ’ابشر اعمال‘ پلیٹ فارم پر جاکر خروج و عودہ و خروج نہائی آن لائن جاری کراسکتے ہیں اور اسی طرح منسوخ بھی کراسکتے ہیں۔
پلیٹ فارم پر پہنچ کر ’خدمات اعمالی‘ کو پش کریں اور پھر ’خدمت التاشیرات‘ کا انتخاب کریں۔ 
ابشر پلیٹ فارم کےمطابق یہ سہولت آن لائن مشروط مہیا کیا گیا ہے۔ 
اس سہولت سے فاودہ اٹھانے کے لیےضروری ہے کہ آجر (کفیل) متوفی نہ ہو یا جس اجیر کا ویزہ نکلوایا یا منسوخ کیا جارہا ہو اس کے خلاف ھروب کی رپورٹ نہ ہو۔  ویزے کی فیس ادا کرنا ہوگی۔ 
اجیر کے ذمے ٹریفک  خلاف ورزیاں نہ ہوں۔ خلاف ورزیوں کی صورت میں جرمانے ادا کرچکا ہو۔
خروج وعودہ یا خروج نہائی کے امیدوار نے پہلے کبھی ویزا نکلوا کر اسے استعمال نہ کرنے کی صورت میں منسوخ کرادیا ہو ایسی صورت میں ہی اس کا نیا ویزا جاری ہوگ۔
اگر اس سے قبل خروج و عودہ یا خروج نہائی لے کر اسے استعمال نہ کیا ہو اور منسوخ بھی نہ کرایا ہو تو ایسی  صورت میں ویزے کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔ 
ویزے کے اجرا کے وقت امیدوار کا مملکت میں ہونا ضروری ہے۔ 
امیدوار کا پاسپورٹ 90 دن یا اس سے زیادہ مدت کے لیے کارآمد ہونا ضروری ہے۔ 
امیدوار کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ سسٹم میں موجود ہونا بھی لازمی ہے- 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے لڑکوں کو فنگر پرنٹس دینا لازمی کیا گیا ہے۔ 
اصل ویزا ہولڈر کو اپنے پاسپورٹ میں شامل تمام اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنا ہوگا۔ 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: