Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مریضوں کو کھانے میں زائدالمیعاد گوشت کی فراہمی، مقدمہ درج

مریصوں کی جانب سے شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا(فوٹو،سوشل میڈیا)
قصیم ریجن کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو زائد المیعاد گوشت کھانے میں فراہم کرنے کی اطلاع پر کیٹرنگ سروس فراہم کرنےوالی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔
مقامی روزنامے ’الوطن‘ کے مطابق قصیم ریجن میں ’الرس جنرل ہسپتال ‘ میں زیر علاج مریضوں کی جانب سے شکایت درج کراتے ہوئے کہا گیا کہ کھانے میں جو گوشت استعمال کیاجارہا ہے وہ مناسب نہیں۔
شکایت درج ہونے پرہسپتال کی جانب سے تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ گوشت زائدالمیعاد تھا۔ اضافی گوشت کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے اسٹور روم سے برآمد ہوا۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ اس ضمن میں متعلقہ کمپنی کی انتظامیہ کو تحریری طور پر بھی مطلع کردیا گیا ۔
واقعے کی تحقیقات وسیع پیمانے پر کی جارہی ہیں ۔ اخبار کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی ریجن کے دیگر ہسپتالوں میں بھی کینٹرنگ سروس فراہم کرتی ہے۔

شیئر: