فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت کے مجوزہ قانون کی مذمت کرتے ہیں
’او آئی سی نے اس قانون کو باطل اور نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے اسرائیلی مجوزہ قانون کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق او آئی سی نے اس قانون کو باطل اور نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیا ہے‘۔
او آئی سی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ اقدام بین الاقوامی انسانی قانون، جنگی قیدیوں کے ساتھ برتاؤ سے متعلق جنیوا کنونشن اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے‘۔
تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیلی قبضے کی تمام خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرے۔