Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 569 نئے کیسز، 36 اموات

دو لاکھ 57 ہزار 269 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ 12 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 569 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 93 ہزار 37 تک پہنچ گئی ہے‘۔
’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید 2 ہزار 151 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ دو لاکھ 57 ہزار 269 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں‘۔

اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز 32 ہزار 499 ہیں(فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز 32 ہزار 499 ہیں جن میں ایک ہزار 826 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سے مزید 36 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 269 ہے۔
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض میں سب سے زیادہ 78 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ حا’ئل میں 75، مکہ مکرمہ 68، جدہ 66، مدینہ منورہ 60، خمیس مشیط 57، دمام 52، الھفوف 50، ینبع 48، حفر الباطن 42، جازان 39، بریدہ 36 اورالمبرز میں 32 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کیا جائے۔(فوٹو سبق)

سعودی عرب کے 20 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 13 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو، 8 شہروں میں تین تین اور 12 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پرعمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شیئر: