Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نیوم پہنچ گئے

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز  تبوک ریجن کے سرحدی شہر نیوم پہنچ گئے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی واس نے اطلاع دی ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کچھ وقت کے لیے آرام کی غرض سے وہاں گئے ہیں۔

شاہ سلمان 30 جولائی کو کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔(فوٹو العربیہ)

اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز 20 جولائی کو ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ  ریسرچ سینٹر میں پتے کی سرجری کے لیے داخل ہوئے تھے اور 30 جولائی کو ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم  کے علاقے میں جدید شہر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی ولی عہد  نے نیوم  کے علاقے میں جدید منصوبے کا اعلان کیا ہے۔(فوٹو واس)

یہ ایک خصوصی زون ہے جو مصر اور اردن کی  سرحدوں کے اندر اراضی پر مشتمل ہے۔
یہ تین ملکوں کے درمیان پھیلا ہوا پہلا وسیع  زون ہوگا۔  نیوم منصوبے پر 500 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔
اس منصوبے کی فنڈنگ میں سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کے ساتھ مقامی اور عالمی سرمایہ کار بھی شریک ہوں گے۔

نیوم منصوبے پر 500 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔(فوٹو العربیہ)

نیوم کا علاقہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں 26 ہزار 500مربع کلو میٹر کے رقبے پر  پھیلا ہوا ہے جو کہ  بحیرہ احمر اور خلیج عقبہ پر 468 کلو میٹر تک ہے۔ مشرق کی جانب  نیوم کے علاقے میں 2500 میٹر بلند پہاڑ واقع ہیں۔

شیئر: