Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا متاثرین تین لاکھ کے قریب

 کورونا کے ایک ہزار 372 نئے کیسز سامنے آئے پیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں پیر17 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 372 نئے کیسز سامنے آئے پیں۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 914 تک پہنچ چکی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 436 ہوگئی۔
پیر کو صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 432 رہی۔ اب تک 2 لاکھ 68 ہزار385 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مملکت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 28 ہزار 93 ہے(فوٹو اے ایف پی)

اس وقت مملکت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 28 ہزار 93 ہے جن میں ایک ہزار 758 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
 اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض الھفوف میں سامنے آئے جن کی تعداد 73 ہے۔ حائل میں 65، مکہ مکرمہ 64، تبوک 64، جازان 63،  مدینہ منورہ 53، ابو عریش 52، ریاض 45،جدہ 43، دمام 42، حفر الباطن 35 اور بریدہ میں 32 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
سعودی عرب کے 14 شہروں میں ایک ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 12 شہروں میں دو، دو، 9 شہروں میں تین، تین جبکہ7 شہروں میں چار، چارمریض سامنے آئے ہیں۔

پیر کو صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 432 رہی۔(فوٹو ایس پی اے)

کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزرات صحت کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے جس پر عمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ ہاتھوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں خاص طور پر جب بھی گھر سے باہر جائیں۔ واپسی پر سب سے پہلے 20 سیکنڈز تک ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔
'کورونا وائرس ہاتھوں کے ذریعے ہی نظام تنفس تک منتقل ہوتا ہے جس سے انسان اس مہلک مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔'

شیئر: