Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ حج کی تیاری اور انتظامات کا جائزہ

جاری منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں مرکزی حج کمیٹی کا اجلاس منگل کو گورنر شہزادہ خالد الفیصل کی زیرصدارت ہوا ہے۔ نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان شریک ہوئے۔ آئندہ حج موسم کے لیے مرکزی حج کمیٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے سال رواں حج کے تمام انتظامی اداروں کا مثالی خدمات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ حج موسم کی تیاری بہت پہلے شروع کرنی ہے۔حج موسم کی آمد سے قبل تمام انتظامات مکمل کرنا ہوں گے۔  

 مکہ، منی، مزدلفہ اور عرفات کو سمارٹ سٹیز میں تبدیل کرنے کا پروگرام شامل ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

گورنر مکہ مکرمہ نے جاری منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ان  میں مکہ مکرمہ مشاعر مقدسہ میں زیر تکمیل منصوبے،حج و عمرہ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام اداروں میں کو آرڈینیشن، مکہ مکرمہ، منی، مزدلفہ اور عرفات کو سمارٹ سٹیز میں جلد از جلد تبدیل کرنے کا پروگرام شامل ہے۔
حج عازمین کے قیام، طعام، ٹرانسپورٹ، مختلف سہولتوں، خیرمقدم اور الوداعی پروگراموں کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے سالانہ حج مباحثے کی بھرپور تیاری کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ 

نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔( فوٹو ایس پی اے)

وزارت حج و عمرہ مکہ مکرمہ، محکمہ صحت اور سیکیورٹی اداروں نے حج موسم 1441ھ  سے متعلق اپنی کارکردگی کی رپورٹیں مرکزی حج کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیں۔ 
خادم حرمین شریفین حج اینڈ عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے حج موسم کے دوران ریکارڈ کی جانے والی خوبیوں اور منفی امور سے متعلق فیلڈ  سروے رپورٹیں اجلاس کے سامنے رکھیں۔ مرکزی حج کمیٹی نے تمام رپورٹوں کا جائزہ لیا۔ مثبت پہلوؤں کو بہتر بنانے اور آئندہ حج موسم میں منفی امور سے بچنے کی تاکید کی۔ 

شیئر: