Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجپٹ ایئر کی جانب سے پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی

مصر پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل والے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی- فوٹو: عاجل
مصر کی قومی فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر نے یکم ستمبر  2020 سے مصر آنے والے غیرملکیوں اور مصری شہریوں پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کو لازمی قرار دیا ہے-  ایجپٹ ایئر سے مصر کے لیے سفر کرنے والے تمام لوگوں کو مصر پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل والے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایجپٹ ایئر نے تمام مسافروں سے کہا ہے کہ انہیں مصر آمد سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کے منفی ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا پڑے گا- 
ایجپٹ ایئر نے توجہ دلائی کہ اس کی پروازوں سے سفر کرنے والے ویب سائٹ http://egyptair.com کا وزٹ اور مصر میں رابطہ سینٹر  1717 سے سفری امور کے  بارے میں رجوع کر سکتے ہیں- 
ادھر مصری وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 991 افراد کورونا وائرس سے نجات پا کر ہسپتالوں سے فارغ کر دیے گئے- اب مصر میں صحتیاب افراد کی تعداد 62553 ہوگئی ہے- 161 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ وائرس سے مزید 13 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں- 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: