Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کمشنری میں سیاحتی ریزورٹ سمیت کئی منصوبے

العلا کمشنری سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں العلا رائل اتھارٹی نے کہا ہے کہ العلا کمشنری کی وادی عشار میں عظیم سیاحتی ریزورٹ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ سو کمروں پر مشتمل ہوگا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق العلا کمشنری سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہاں سعودی عرب کا وہ پہلا تاریخی مقام موجود ہے جسے یونیسکو نے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے متعدد منصوبے نافذ کیے گئے ہیں۔ 

سیاحت کے فروغ دینے کے لیے متعدد منصوبے نافذ کیے گئے ہیں۔ ( فوٹو العربیہ)

پروگرام کے مطابق  اکتوبر 2020 میں اسے سیاحوں کے لیے کھولاجائے گا۔ العلا رائل کمیشن وادی العشار میں سیاحتی ریزورٹ کے 50  کمرے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں تیار کرے گی۔ 
یہاں مقامی لوگوں کو  تجارتی پروگرام کرائے جائیں گے۔ العلا میں سیر و سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مختلف محکمے اور ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔  
کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمرو المدنی نے بتایا کہ تمام ادارے ایک ٹیم کے طور پر سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ بیرونی دنیا کے سرمایہ کاروں کو بھی یہاں سٹراٹیجک شراکت کے لیے مدعو کیا جارہا ہے۔

شیئر: