Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم ترین سعودی پاسپورٹ کی تصویر وائرل 

سعودی عرب کے قیام سے چھ برس قبل 1926 میں پاسپورٹ جاری ہوا تھا-(فوٹو سبق)  
سعودی عرب کے قیام سے چھ برس قبل جاری ہونے والے قدیم پاسپورٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
 یہ پاسپورٹ ریاست حجاز و سلطنت نجد اور ملحق ریاستوں کے نام سے جاری کیا گیا تھا۔ پاسپورٹ ہولڈر کی شہریت نجدی لکھی ہوئی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہلا پاسپورٹ مملکت کے مختلف علاقوں کا اتحاد بننے سے قبل 1345 ہجری مطابق 1926 میں جاری ہوا تھا- 

جدید پاسپورٹ نما پہلی دستاویز انگلینڈ کے فرمانروا ہینری پنجم نے 1404 میں جاری کی تھی

تاریخ داں بتاتے ہیں کہ جدید پاسپورٹ نما پہلی دستاویز انگلینڈ کے فرمانروا ہینری پنجم نے 1404 میں جاری کی تھی جبکہ 1794 میں دفتر خارجہ کےعہدیداروں کو پاسپورٹ کے اجرا کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔ 
برطانیہ کا قدیم ترین پاسپورٹ 1636 میں جاری ہوا تھا۔انگلینڈ کے فرمانروا چارلس اول نے سال مذکور کے دوران سر تھامس  لٹلٹن کو سمندر پار علاقوں کے سفر کے لیے پاسپورٹ دیا تھا۔ 
پہلی عالمی جنگ کے خاتمے پر 1914 میں پاسپورٹ کا استعمال کثرت سے کیا جانے لگا۔ 

شیئر: