Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بحرین کے وزیر خارجہ کے لیے شاہ عبدالعزیز ایوارڈ

شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے بحرینی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی کا اپنے دفتر میں استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا (فوٹو: نیوز 24)

ریاض اور منامہ کے درمیان خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور پر تعاون اور رابطے کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے بحرین کے وزیر خارجہ کو خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے دوران خدمات کے اعتراف میں شاہ عبدالعزیز ایوارڈ پیش کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے عبداللطیف الزیانی کی کاوشوں کو سراہا اور بحرین کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بحرین کے وزیر خارجہ نے خلیج تعاون کونسل اور عرب و اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے نمایاں کردار کی تعریف کی۔
بعدازاں شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے بحرینی ہم منصب اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: