Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ تاریخیہ میں ریڈ سی میوزیم کا افتتاح، خاص کیا ہے؟

سعودی میوزیم کمیشن نے اتوار کو جدہ تاریخیہ میں ’باب البنط‘ کی عمارت جو البلاد کے نام سے معروف ہے  ریڈ سی میوزیم کھولا ہے۔
نائب گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز اور وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی موجودگی میں میوزیم کا افتتاح کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق افتتاح کے موقع پر شاہی خاندان کے دیگر افراد اور مختلف اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ریڈ سی میوزیم عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں مختلف پروگرام بھی پیش کیے گئے جس میں ’سلک روڈ‘ گروپ کا ریڈ سی علاقے کا متنوع موسیقی کا پروگرام شامل تھا۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا ’ریڈ سی میوزیم تخلیقی صلاحتیوں کے لیے ایک وقع پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے جو ثقافت اورتہذیبوں کا عکاس ہے۔

میوزیم ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے مملکت کے وژن کے اہداف میں شامل ہے۔ اس سے ثقافت اور معروف کا تبادلہ ہوگا۔
واضح رہے میوزیم سات بڑے و مرکزی ہالوں پر مشتمل ہے جس میں 23 ذیلی آڈیٹوریم ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد قدیم آثار موجود ہیں۔
 جہاز رانی کی آلات، چینی دستکاری کے نمونے، نایاب و قدیم تصاویر، مخطوطات کے علاوہ علاقائی اور عالمی فنکاروں کے نمونے بھی رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے جدہ کا قدیم علاقے ’باب النبط‘ کسی زمانے میں بندرگاہ کااہم حصہ مانا جاتا تھا جہاں عازمین بحری جہازوں سے دنیا کے مختلف ممالک سے جدہ پہنچا کرتے تھے۔
میوزیم کو جدید انداز میں اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ اس کی قدیمی ساخت اورشناخت برقرار رہے جو جدہ کا دروازے کے طورپر عہدِ رفتہ میں مشہور تھی۔
میوزیم میں ایک ہزار سے زائد آثار قدیمہ موجود ہیں جنہیں 23 ہالوں میں اس طرح رکھا گیا ہے کہ وزیٹرز ان کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ ہو سکیں۔  

 

شیئر: