مِسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ میں آرٹ ویک کا نواں ایڈیشن جاری ہے جس میں فنکار اپنی تخلیق کردہ فن پارے پیش کر رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مِسک آرٹ ویک ایک چھ روزہ تقریب ہے جو فن اور فنکاروں کا جشن مناتی ہے۔ اس میں لوگوں کے لیے نئی چیزیں جاننے اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے کئی مواقع ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’مسک آرٹ گرانٹ‘: فنکاروں کی صلاحیت نکھارنے میں اہم قدمNode ID: 525061
-
ریاض میں مسک آرٹ ایگزیبیشن، متاثرکن 55 تاریخی فن پاروں کی نمائشNode ID: 804676
پروگرام میں آرٹ کی نمائشیں، لائیو پرفارمینسز، خصوصی ورکشاپس اور عوامی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو مختلف فنون کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
مِسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ، جو غیرمنافع بخش محمد بن سلمان فاؤنڈیشن (مِسک) کا حصہ ہے، نے ریاض میں واقع شہزادہ فیصل بن فہد آرٹس ہال میں مِسک آرٹ ویک کا نواں ایڈیشن لانچ کیا۔
اس میں آرٹ اور ڈیزائن کا ایک بازار شامل ہے جہاں بہت سے فنکاروں اور ڈیزائنرز کے کام نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

یہاں آنے والے لوگ مختلف اور منفرد فن پارے دیکھ سکتے ہیں اور براہِ راست فنکاروں سے مل سکتے ہیں، جس سے اظہارِ خیال کا جشن مناتے ہوئے ایک نئی فنی سفر کو فروغ ملتا ہے۔
مِسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ کی سی ای او ریم السلطان نے کہا کہ ’مِسک آرٹ ویک، جو 2017 میں شروع ہوا تھا اور اب اپنے نویں سال میں ہے، فنکاروں کو عوام سے جوڑنے والے سب سے اہم تخلیقی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ یہ ان کی کامیابیوں کا جشن مناتا ہے اور لوگوں کو فن کے ساتھ براہِ راست رابطے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا’ اس سال کا ایڈیشن زیادہ تعداد میں فنکاروں اور مہمانوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ یہ فنکاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیت دکھانے کا موقع دیتا ہے اور لوگوں کو غور و فکر، تجربہ کرنے اور نئی چیزوں سے متاثر ہونے کا ماحول فراہم کرتا ہے۔‘
انہوں نے زور دیا کہ ’ایسا کھلا ماحول جہاں فنکار اپنی بات آزادی سے بیان کر سکیں، مِسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے اس وژن کو مضبوط کرتا ہے کہ ایک مضبوط اور کامیاب تخلیقی کمیونٹی بنائی جائے۔‘

’یہ ماحول سب کے لیے فن سے فائدہ اٹھانے کے دروازے کھولتا ہے اور ملک کے اندر اور باہر بدلتی ہوئی آرٹ کی دنیا کی حمایت کرتا ہے۔‘
مِسک آرٹ ویک 2025 کو مختلف شعبوں کے شراکت داروں کی مدد حاصل ہے۔ شراکت داریوں میں اضافہ اور مختلف قسم کا ثقافتی پروگرام پیش کرنے سے اس سال کا ایڈیشن فن اور ثقافت میں لوگوں کی شمولیت کو بڑھا رہا ہے، ایک مضبوط تخلیقی کمیونٹی کی ترقی میں مدد دے رہا ہے، اور فن کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنا رہا ہے۔











