Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں ملازمین کے لیے نئی رہائش گاہیں 

8011 ملازمین کو نئی رہائش گاہیں فراہم کی جا چکی ہیں (فوٹو اے ایف پی)
بحرین میں حکام کے مطابق کمپنیوں کے مالکان نے ملازمین کو نئی رہائش گاہیں فراہم کی ہیں تاکہ وہ پرہجوم لیبر کیمپوں میں نہ رہیں۔ 
بحرین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے کمپنیوں کے مالکان سے ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا کہا تھا۔ 
لیبر اور سوشل ڈویلپمنٹ کے وزیر جمیل بن محمد علی حمیدان نے کہا ہے کہ مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کام کی جگہوں اور لیبر کیمپوں میں سماجی فاصلوں کے اصولوں کو برقرار رکھیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ 8011 کے قریب ملازمین کو نئی رہائش گاہیں فراہم کی جا چکی ہیں۔ 
جمیل بن محمد علی حمیدان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ قانون شکنی کرنے والوں کو سزا بھی دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک پیداواری سطح متاثر نہیں ہوتی تب تک نجی سیکٹر جس قدر ممکن ہو گھروں سے ہی کام کروائیں۔ 

اکثر ملازمین گنجان آباد رہائش گاہوں میں رہ رہے تھے (فوٹو اے ایف پی)

ان کا کہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے 1055 کام کی جگہوں کو باقاعدہ سینیٹائز کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بیماری کے پھیلاؤ اور بچاؤ کے حوالے سے اپنے ملازمین میں آگہی یقینی بنائیں۔ 
دوسری جانب وزارت کی جانب سے ساڑھے تین لاکھ غیرملکی ملازمین میں مختلف زبانوں میں چار لاکھ کتابچے تقسیم کیے جائیں گے جو قومی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔ 

شیئر: