Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشفیق سیاحتی مرکز پر ویک اینڈ کے دوران سیاحوں کی آمد بڑھ گئی

مرکز الشقیق  فطری حسن اور شہری ترقی کا حسین امتزاج ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں الشفیق سیاحتی مرکز پر ویک اینڈ کے دوران سیاحوں کی آمد بڑھ گئی۔ 
 ایس پی اے کے مطابق معتدل موسم کا لطف اٹھانے کے لیے مقامی باشندوں کے ساتھ علاقے کے باہر سے آنے والے وزیٹرز نے یہاں کا رخ کیا۔
 الدرب کمشنری کے مغرب میں جیزان شہر سے 150 کلومیٹر شمال میں واقع مرکز الشقیق  فطری حسن اور شہری ترقی کا حسین امتزاج ہے۔
 الشفیق مرکز جازان میں موسم سرما کے نمایاں سیاحتی مقامات میں شامل ہے، جو رہائشیوں اور قریبی پہاڑی علاقوں کے وزیٹرز کو ساحل پر سوئمنگ، فشنگ، فیملی پکنک، بیچ گیمز اور کیمپنگ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ وزیٹرز کو تقریبا 20 کلو میٹر طویل ساحلی پٹی کے ساتھ متعدد ایونٹس اور سیاحتی پروگراموں کی میزبانی کے علاوہ غروب آفتاب کا دلکش نظارہ دیکھنے اور بہترین فوٹو گرافی کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

جازان میں الشفیق میونسپلٹی کی جانب سے ترقیاتی اور سرمایہ کاری کے منصوبے سیاحتی  آفرز کو متنوع بنانے میں معاون ہیں۔
ان میں ساحل سمندر پر فیملی ایریاز، پبلک پارکس، گرین ایریا میں بیٹھنے کی جگہیں، اوپن ایکٹیویٹی زونز، واک ویز، بچوں کے پلے ایریا، ریستوران، کیفے اور کیوسکس کےعلاوہ رینٹ پر تفریحی سامان لینے کی سہولتیں شامل ہیں۔

 

شیئر: