Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت خارجہ میں پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل

احلام بنت عبدالرحمن لندن یونیورسٹی سے انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز ہیں۔(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت خارجہ نےاحلام بنت عبدالرحمن  ینکصار کو ثقافتی امور کے ادارے کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔
احلام بنت عبدالرحمن پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز کیا  گیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق احلام بنت عبدالرحمن  لندن یونیورسٹی سے انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز ہیں۔ انہوں نے سیکریٹری خارجہ برائے ثقافتی و اقتصادی امور ٹیم کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

 جنرل اسمبلی کے 72 ویں سیشن میں سعودی سفارتی مشن کا حصہ تھیں۔ 

 لندن کے سعودی سفارتخانے میں اقتصادی و ثقافتی  شعبے کی ڈپٹی چیئرپرسن کے علاوہ  وزارت خارجہ میں شمالی امریکہ کے سیکشن میں اقتصادی و ثقافتی امور کی انچارج کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔  
 یورپی ممالک میں سعودی سفرا کمیٹی جنرل سیکریٹریٹ میں ڈپلومیٹک کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  72 ویں سیشن میں سعودی سفارتی مشن کا حصہ تھیں۔ 
احلام بنت عبدالرحمن نے سماجی و انسانی امور کی کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خواتین کے موضوع پر سعودی عرب کی پالیسی پیش کی تھی۔ 

شیئر: