Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مختلف شہروں میں رواں ہفتے موسم کیسا رہے گا؟

مشرقی ریجن اور جازان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ  جمعہ 28 اگست سے پیر 31 اگست تک مملکت بھر میں بارش کا موسم ہوگا-  
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے مطالعے سے ایسا لگ رہا ہے کہ جمعہ سے پیر تک ریاض، مشرقی ریجن اور جازان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی-  
محکمہ موسمیات نے توجہ دلائی کہ عسیر ریجن اور جازان کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں- ان کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات ابو عبدالرحمن الصخری نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگست کے آخر سے ستمبر کے ابتدائی ایام تک سعودی عرب کے سات علاقوں میں بارش کا موسم رہے گا- الربع الخالی، جازان، عسیر، باحہ، مکہ، مدینہ اور ریاض کے جنوب مغربی علاقے بارش کے حصار میں ہوں گے-   
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو نجران میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی- جبکہ اسی دوران گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی- نجران کی 5 کمشنریوں میں جمعرات کو موسم غیرمستحکم رہا-  
مکہ ریجن کی 6  اور مدینہ منورہ کی پانچ کمشنریوں میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔
۔ 

شیئر: