Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں بارش، موسم خوش گوار ہونے کی توقع

پچیس روز بعد موسم خزاں شروع ہوجائے گا (فوٹو: سبق)
 سعودی عرب کے ماہر موسمیات خالد الزعاق نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس ہفتے مملکت بھر میں موسم خوش گوار ہوگا۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الزعاق نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دس روز بعد نیا ہجری سال شروع ہوجائے گا۔ اس ہفتے خصوصاً رات کے وقت موسم خوش گوار ہونے کی توقع ہے۔ 
خالد الزعاق نے مزید کہا کہ پچیس روز بعد موسم خزاں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ 50 دن بعد رات اور دن کا دورانیہ ایک جیسا ہوگا۔ آج کل دن طویل اور راتیں چھوٹی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق منگل کو باحہ اور مکہ میں گرج چمک کے ساتھ دن بھر بارش ہوتی رہی۔ مکہ کے اضم اور میسان مقامات پر شام سات بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ 

بارش سے قبل گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگئی تھی (فائل فوٹو: ایس پی اے)

باحہ، حجرۃ ، مخواۃ، مندق، بلجرشی اور قلوۃ میں رات دس بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
بارش سے قبل گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق منگل کو نجران میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ 
متاثرہ علاقوں میں شہری دفاع کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی گرد آلود ہواؤں اور بارش کے دوران معمول کی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔

شیئر: