Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل اور دمام میں دو نئے 'فحص' سٹیشن

سعودی ٹریفک قانون کے تحت ہر سال گاڑی کا انسپیکشن ضروری ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعوی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ مشینی معائنے کے ادارے میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر عبدالکریم الحمید نے بتایا ہے کہ الجبیل شہر میں گاڑی انسپیکشن سٹیشن (الفحص الدوری للسیارۃ) کے سٹیشن کا افتتاح جلد ہوگا- اس کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں- دمام میں گاڑی انسپیکشن کا دوسرا سٹیشن بھی قائم کیا جائے گا- 
الیوم اخبار کے مطابق الحمید کا کہنا ہے کہ دمام، الاحسا، الخفجی اور حفر الباطن میں گاڑی انسپیکشن کے چار سٹیشن کھلے ہوئے ہیں- دمام اور الجبیل میں دو نئے سٹیشن قائم ہونے سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سہولت میں اضافہ ہوجائے گا- 
عبدالکریم الحمید نے کہا کہ گاڑی انسپیکشن کے تمام سٹیشن محکمہ ٹریفک کی نگرانی میں کام کررہے ہیں- یہ سٹیشن ضوابط اور سٹینڈرڈ کو یقینی بنانے کے لیے قائم کیے گئے ہیں-  
تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے تمام بڑے شہروں میں گاڑی انسپیکشن سٹیشن قائم کیے ہوئے ہے جہاں کاروں، بسوں اور ٹرکوں کو ہر سال انسپیکشن کے لیے جانا ہوتا ہے یہ ضروری ہے۔ انسپیکشن نہ کرانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب میں گاڑی انسپیکشن کا نظام دنیا کا بہترین نظام ہے۔ کئی ملک سعودی عرب کی طرح اپنے یہاں بھی گاڑی انسپیکشن سٹیشن قائم کرچکے ہیں۔ سعودی گاڑی انسپیکشن (آئزو) سرٹیفیکیٹ حاصل کیے ہوئے ہے۔ 
الحمید نے بتایا کہ مملکت میں گاڑی انسپیکشن کی بڑی خوبیاں ہیں۔ یہاں سمارٹ روٹ سسٹم نافذ کیا جارہا ہے۔ گاڑیوں کی انسپیکشن میں انسانی عمل دخل برائے نام ہے۔ بیشتر کام مشینی ذرائع سے انجام دیے جاتے ہیں۔ انسپیکشن کے لیے تمام گاڑیوں پر یکساں ضوابط نافذ کیے جاتے ہیں- ہرایک سے دستاویزی ثبوت لیے جاتے ہیں- فیس میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا- 
 معذوروں، فلاحی انجمنوں اور تحفیظ قرآن کے مراکز و اداروں کی گاڑیوں کے لیے فیس میں رعایت کا نظام ہے جبکہ تیسرے، چوتھے اور پانچویں انسپیکشن پر کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: