Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی گاڑیوں کی سالانہ انسپیکشن کب؟

اگر گاڑی برآمد کرنا ہوتو تین برس سے کم کی مدت کی رجسٹریشن کرائی جاتی ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے نئی گاڑیوں کی سالانہ ’فحص‘ (انسپیکشن) کب سے شروع ہو گا؟ اس سوال کا جواب اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹریفک قانون کے بموجب تمام نجی گاڑیوں کے مالکان کو ہر سال ’فحص سٹیشن‘ (انسپیکشن سٹیشن) جا کر گاڑی کا معائنہ کرانا ہوتا ہے۔
 یہ سارا کام کمپیوٹرائز طریقہ کار کے تحت انجام پاتا ہے۔ عام لوگ اسے گاڑیوں کا کمپیوٹر کرانا کہتے ہیں۔ جبکہ مقامی زبان میں اسے فحص کہا جاتا ہے۔
مقامی شہریوں نے محکمہ ٹریفک سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دریافت کیا تھا کہ نئی گاڑیوں کو سالانہ انسپیکشن کے لیے کب سے پیش کیا جانا ضروری ہے؟
محکمہ ٹریفک نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ وہیکل رجسٹریشن کی تاریخ سے 3 برس بعد نئی گاڑیوں کو سالانہ فحص کے لیے پیش کرنا ضروری ہے۔

 ہر طرح کی گاڑیوں کے وہیکل رجسٹریشن کی میعاد تین برس ہے ( فوٹو: سبق)

ٹریفک قانون میں یہ بات صاف کردی گئی ہے کہ ہر طرح کی گاڑیوں کے وہیکل رجسٹریشن کی میعاد تین برس ہے۔ اس سے کم مدت کے لیے بھی وہیکل رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔ایک برس سے کم نہ ہو۔
اگر گاڑی برآمد کرنا ہو یا اس کی رجسٹریشن منسوخ کرنا ہو تو ایسی صورت میں تین برس سے کم کی مدت کی رجسٹریشن کرائی جاتی ہے۔
وہیکل رجسٹریشن کی توسیع کے لیے اصل کارڈ ساتھ لانا ضروری ہے، ساتھ ہی اس بات کا اطمینان بھی کیا جاتا ہے کہ گاڑی اور اس کے مالک کا ریکارڈ ٹریفک خلاف ورزیوں سے پاک ہے۔
 

شیئر: