Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں مسلسل تیسرے روز کمی

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 15 ہزار 772 ہو گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری  ہے۔ پیر 31 اگست کو مسلسل تیسرے دن ایک ہزار سے کم نئے کیسز سامنے آنے ہیں۔ 
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ  پیرکو 951 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ روز 910 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 15 ہزار 772 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں ایک ہزار 129 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک دو لاکھ 90 ہزار 796 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار79 ہے(فوٹو اے ایف پی)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز27 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 897 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار79 ہے جن میں سے ایک ہزار 552 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
 مختلف شہروں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد پیرکو بھی مکہ میں رہی جہاں 76 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
جدہ میں 65، طائف 48، الھفوف 41، جازان 38، ریاض 36، مدینہ منورہ 35، تبوک 27، بیشہ 22، دمام 21، صامطہ 21، نجران 21، صبیا 20، حفر الباطن 19، حائل 19، المبرز17، ابو عریش17، ینبع 16 اورابہا میں 11 کیسز کا پتا چلا ہے۔

گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 26 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 10 شہروں میں 2، 2 اور9 شہروں میں 3 ،3 جبکہ 8 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کیا جائے۔ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی بہتر ہوئی ہے۔ زیادہ  تر لوگ حفاظتی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کر رہے ہیں- وزارت صحت سمیت مملکت کے دیگر ادارے وائرس کو قابو کرنے کے لیے مصروف ہیں۔ 

شیئر: