Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری دفاتر میں حاضری سے کسے استثنیٰ ہے؟

مستثنیٰ زمروں میں آنے والے کو میڈیکل رپورٹ پیش کرنا ہوگی (فوٹو: عاجل)
 سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سرکاری دفاتر میں حاضری سے مستثنیٰ زمروں کی فہرست جاری کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان ناصر الھزانی نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرکاری دفاتر میں حاضری سے مستثنیٰ زمروں کے حوالے سے سوالات کیے جا رہے ہیں۔ مقامی شہری مسلسل دریافت کرتے رہے کہ کورونا وائرس سے حد سے زیادہ متاثر ہونے والے حاضری کے پابند ہوں گے یا انہیں استثنیٰ حاصل رہے گا-  
وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں حاضری سے مستثنیٰ افراد کو یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ مستثنیٰ زمروں کے دائرے میں آتے ہیں میڈیکل رپورٹ پیش کرنا ہوگی-  
الھزانی نے حاضری سے مستثنیٰ زمروں کی نشاندہی کرتے ہوئے  کہا کہ  
65 برس سے زیادہ عمر والے ملازمین 
پھیپھڑے کے مریض 
شدید دمے کے لاعلاج امراض میں مبتلا 
دل کے لاعلاج امراض میں مبتلا لوگ  
مدافعتی نظام میں کمزوری کا شکار 
حد سے زیادہ مٹاپے میں مبتلا لوگ 
ذیابیطس کے وہ مریض جن کی شوگر کنٹرول میں نہ رہتی ہو 
بلڈ پریشر کے مریض 
 اور گردے کے خطرناک مرض میں مبتلا لوگ شامل ہیں۔  

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: