Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی کارروائی ، واٹرپلانٹ سیل

واٹرٹینک اور پلانٹ کے ضوابط مقرر ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
وادی الدواسر میں فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی کی جانب سے پانی صاف کرنے والے غیر قانونی پلانٹ کو سیل کردیا گیا۔ واٹرفلٹریشن پلانٹ سے پانی کی بوتلوں کے21 ہزار سےزائد کارٹن اور 450 بڑی بوتلیں بھی ضبط کرلی گئی۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ واٹر پلانٹ غیر قانونی طور پرقائم کیا گیا تھا جس کا لائسنس بھی نہیں تھا۔
پلانٹ کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کردیا گیا جبکہ پلانٹ کے مالک کے خلاف چالان کیا گیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ واٹر پلانٹ قائم کرنے کےلیے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کے لیے سب سے پہلے بلدیہ سے اجازت لینا ہوتی ہے اس کے بعد فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی ٹیموں کی جانب سے پلانٹ کا معائنہ کرنے کے بعد مقررہ ضوابط اور معیار کا جائزہ لینے کے بعد لائسنس جاری کیاجاتا ہے۔
پانی کے پلانٹ کےلیے بلدیہ اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے قواعد پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ پلانٹ میں کام کرنے والوں کومستقل بنیاد پر طبی سرٹیفکیٹ جاری کرانا ہوتا ہے جبکہ پلانٹ اور واٹرٹینکوں کو مقررہ معیار کے مطابق رکھنا لازمی ہے ایسا نہ کرنے پر واٹرپلانٹ سیل کردیاجاتاہے

شیئر: