Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں کار سکریچنگ کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاون

پہلی بار خلاف ورزی پر20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
حائل ریجن میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کار سکریچنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کرایسے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں جو کاراسکریچنگ میں ملوث ہیں۔
واضح رہے ٹریفک قانون کے مطابق کاراسکریچنگ کرنے والے قانون شکنی کے زمرے میں آتے ہیں ایساکرنےوالوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔
کارسکریچنگ کرنے والوں کے خلاف شروع کی جانے والی مہم میں متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جو گاڑی کی نمبرپلیٹ اتار کر اسکریچنگ کرنے کےلیے مخصوص مقام پر جارہے تھے ۔

کاراسکریچنگ قانونی طور پر جرم ہے(فوٹو، عاجل نیوز)

ویب نیوز ’عاجل‘ نے محکمہ ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹریفک قانون کے مطابق مذکورہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی گاڑی 15 دن کےلیے پولیس یارڈ میں جمع کی جاتی ہے جبکہ کاراسکریچر پر 20 ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیاجاتاہے‘۔
’ خلاف ورزی دوبارہ ریکارڈ ہونے پر گاڑی ایک ماہ کےلیے بند کی جاتی ہے جبکہ جرمانہ بھی ڈبل کرکے 40 ہزار ریال کردیاجاتاہے ۔ تیسری بار گرفتاری پر گاڑی مستقل طورپر پولیس تحویل میں لینے کے علاوہ 60 ہزار ریال جرمانے کے علاوہ گاڑی کی قیمت کے مساوی رقم ادا کرنے کا حکم صادر کیاجاتا ہے‘۔
واضح رہے مملکت کے مختلف علاقوں میں بعض نوجوان کاراسکریچنگ کرتے ہیں اس دوران متعدد سنگین حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ادارہ ٹریفک کی جانب سے انسداد کارسکریچنگ پر سخت سزائیں جاری کی گئی ہیں تاکہ اس رجحان کا خاتمہ کیاجاسکے۔
محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کاراسکریچنگ کرنے والوں کے خلاف وقتا فوقتا مختلف شہروں میں کارروائیاں کی جاتی ہیں تاکہ ایسے افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی جائے جو نہ خود اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کے لیے بھی خطرے کا باعث ہوتے ہیں۔

شیئر: