Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائر سکریچنگ پر تین ماہ قید، گاڑی ضبط

 نوجوان کا ڈرائیونگ لائسنس 3ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
العین محکمہ ٹریفک نے خلیجی نوجوان کو ٹائر اسکریچنگ پر 3ماہ قید اور 40ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔ نوجوان بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ٹائر اسکریچنگ کررہا تھا۔ اسکی گاڑی ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ بار بار خبردار کرچکی ہے کہ ٹائر اسکریچنگ پرخطر عمل ہے۔ اس سے نہ صرف یہ کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ رہتاہے۔ ایسا کرنے سے سڑکوں اور عوامی وسائل کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

 پولیس نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص پبلک مقامات پر کار ریس کی جسارت نہ کرے۔ فائل فوٹو

العین محکمہ ٹریفک نے ٹائر اسکریچنگ کرنے والے نوجوان کا ڈرائیونگ لائسنس بھی 3ماہ کے لیے معطل کردیا ہے۔ یہ نوجوان ایک سے زیادہ خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا تھا۔
ابوظبی پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ جو شخص بھی پبلک مقامات پر ٹائر اسکریچنگ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ پولیس نے توجہ دلائی کہ کوئی بھی شخص پبلک مقامات پر کار ریس کی جسارت نہ کرے۔ گاڑی ڈرائیو کرتے وقت اپنی سواریوں اور سڑک پر چلنے والوں کی زندگیوں کو خطرات میں نہ ڈالے۔ جو شخص ایسا کرے گا اسے گرفتار اور اسکی گاڑی کو تحویل میں لے لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ابوظبی میں ٹائر اسکریچنگ کے کئی واقعات گزشتہ دنوں ہوئے تھے جن پر پبلک پراسیکیوٹر نے جرمانے اور قید کی سزاﺅں سے مختلف متبادل سزائیں سنائی تھیں۔ ایک مقامی نوجوان کو 3ماہ تک سڑکیں اور چوراہے صاف کرنے کا پابند بنایاگیا۔ ابوظبی کی عدالت نے اسے 3ماہ تک معاشرے کی خدمت کا پابند بنایا تھا۔ ایک اور نوجوان پر 17ہزار درہم کا جرمانہ لگایاگیا جبکہ اتنی ہی مدت کے لیے اس کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا گیا تھا۔
                       
 

شیئر: