Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے چار شہر دنیا میں مقبول ترین

عرب ممالک میں دبئی سرفہرست ہے (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے چار شہروں کو دنیا بھر میں مقبول ترین سو شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ  نے پیجویل کیپیٹلسٹ ویب کے حوالے سےبتایا کہ مکہ مکرمہ سعودی عرب کے مقبول ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ عالمی شہروں میں اس کا نمبر 20 واں آیا ہے۔ 
مدینہ منورہ دنیا کے معروف ترین شہروں میں 23 ویں نمبر پر ہے۔ قاہرہ 42 ویں، ریاض 49، بیت المقدس 61 ویں، دمام 64 ویں، مراکش  75 ویں، غردقہ 82 ویں اور ابوظبی 94 ویں نمبر پر آیا ہے۔ 
عرب ممالک میں دبئی سرفہرست ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کا نمبر ساتواں ہے۔ ہانگ کانگ دنیا کے سو بہترین شہروں میں سرفہرست ہے البتہ سیاسی ہنگاموں کی وجہ سے ہانگ کانگ جانے والوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔2017 سے 2019 تک  4.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
شمالی امریکہ میں صرف ایک شہر نیویارک ہے جو عالمی سطح پر دسویں نمبر پر آیا ہے۔ دنیا کے سو بہترین شہروں میں سے 50 کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے جبکہ چین کے 10 بڑے شہروں میں سے دو بڑے شہروں کے نام سو بہترین شہروں میں آئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ عرب ممالک میں دبئی پہلے، مکہ دوسرے، مدینہ تیسرے، قاہرہ چوتھے، ریاض پانچویں، القدس چھٹے، دمام ساتویں، مراکش آٹھویں، الغردقہ نویں اور ابوظبی دسویں نمبر پر ہے۔
 

شیئر: