Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سست رفتاری سے ڈرائیونگ، سینکڑوں چالان

سست رفتار ڈرائیونگ پر چالان 400 درھم کردیا گیا ہے۔(فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ برس شاہراہوں پر سست رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر 626 چالان کیے گئے ہیں۔ 
اماراتی ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پرمقررہ رفتار کی حد سے کم پرڈرائیونگ کرنا بھی خطرناک ہوتا ہے جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔
گزشتہ برس 2019 میں ہی 5625 ڈرائیوروں پر ہنگامی خدمات فراہم کرنے والی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر بھی چالان کیے گئے تھے۔
امارات ٹوڈے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے قوانین پرعمل کیاجاتا ہے۔ 
2017 کے قانون کے مطابق شاہراہوں پر سست روی سے ڈرائیونگ کرنے پر چالان کی قیمت 200 درھم مقرر تھی جس میں اضافہ کرکے اسے 400 درھم کردیا گیا ہے۔
ایسے ڈرائیور جو ہنگامی خدمات فراہم کرنے والی گاڑیوں جن میں ایمبولینس ، فائربریگیڈ یا پولیس کی گاڑیاں شامل ہیں کوراستہ نہ دینے پر بھی جرمانے کو 400 درھم کردیا گیاہے۔
اخبار کے مطابق شاہراہوں پرسست روی سے گاڑی چلانے والوں کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ مقررہ رفتار کی حد پرعمل کرنا ضروری ہے۔

ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔(فوٹو خلیج ٹائمز)

ایسے افراد جو انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں یا وہ جو بہت آہستہ گاڑی چلاتے ہیں دونوں ہی حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی سخت کرنی چاہئے۔ 
دوسری جانب ابوظبی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ قوانین لوگوں کی حفاظت کو مدنظررکھتے ہوئے مرتب کیے جاتے ہیں جن کی مقصد حادثات کی روک تھام کرنا ہے۔
شاہراہوں پرسست روی سے گاڑی چلانا بھی خلاف قانون ہے جس سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے جودوسروں کےلیے بھی مشکل کا باعث ہوتا ہے۔

شیئر: