Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی بل ادا نہ کرنے پر کنکشن کب کٹے گا؟

بل ایک ہزار ریال سے زیادہ ہوجائے تو کنکشن کٹےگا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی بجلی کمپنی نے اس امر کی وضاحت کی ہے کہ کب اور کتنی رقم کا بل ادا نہ کرنے پرصارف کا بجلی کنکشن کاٹا جا سکتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایک شہری نے بجلی کمپنی سے استفسار کیا تھا کہ اگر صارف کا بل ایک ہزار ریال سے زیادہ ہوجائے یا مسلسل تین ماہ تک بجلی بل ادا نہ کیا جائے تو ایسی صورت میں بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جاتا ہ اس کی حقیقت کیا ہے؟ 
بجلی کمپنی نے وضاحتی بیان میں مشورہ دیا کہ اگر کسی کا بجلی بل ایک ہزار ریال سے زیادہ ہوجائے تو کنکشن کٹنے کی کارروائی سے بچنے کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ پچاس فیصد بل ادا کردے۔

کمپنی سے بجلی بل کی قسطیں کروالی جائیں۔(فوٹو ایس پی اے)

باقی ماندہ بل آنے والے بل کے ساتھ ملا کر ادا کردیا جائے یا درخواست دے کر کمپنی سے بجلی بل کی قسطیں کروالی جائیں۔
اس کے لیے صارف کو بجلی کمپنی کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ کام آن لائن ہوسکتا ہے۔ کمپنی کی ایپ سے رابطہ کرکے بجلی بل قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔ 
بیان میں بجلی کمپنی نے مزید کہا اگر کسی صارف نے مسلسل تین ماہ تک ادا نہ کیا یا اس کا بجلی بل ایک ہزار ریال سے زیادہ ہوگیا تو ایسی صورت میں اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔ 

شیئر: