Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: بینک ملازم ہی چور نکلا

ملزم نے وقتاً فوقتا ایک لاکھ 20 ہزار ریال کا غبن کیا (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ ریجن کے پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی کا کہنا ہے کہ کرائم کنٹرول یونٹ نے بینک کے سعودی ملازم کو غبن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کرائم برانچ کو جدہ شہر کے ایک بینک سے اطلاع ملی تھی کہ بینک کے اے ٹی ایم سے رقم غیر معمولی طریقے سے نکالی گئی ہے۔
بینک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چوری اس قدر ماہرانہ انداز میں کی گئی کہ اس کا سراغ نہیں مل سکا۔

ملزم بینک کی ایے ٹی ایم کا ذمہ دار تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

کرائم برانچ  کی جانب سے چوری کی تحقیقات کی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ چور کوئی اور نہیں بلکہ بینک کا ہی ملازم ہے۔ ملزم جدہ کی ایک برانچ میں نصب ایے ٹی ایم  کا ذمہ دار ہے۔
ملزم سے ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہ وقتاً فوقتاً ایے ٹی ایم سے رقوم نکالتا رہتا تھا۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم نے ایک لاکھ 20 ہزار ریال اے ٹی ایم سے نکالے تھے۔
ریجنل پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی کا کہنا ہے کہ ملزم جن کی عمر40 برس کے قریب ہے کو تحقیقاتی ادارے کے سپرد کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ بعد ازاں ملزم کا کیس پراسیکیوشن جنرل کے حوالے کرنے کے بعد چالان مکمل کرکے کرمنل کورٹ کے حوالے کیاجائے گا۔

شیئر: