Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہستانی لباس میں سعودی طالب علم کی تصویر وائرل

طالب علم لیپ ٹاپ پر آن لائن ایجوکیشن میں مشغول نظر آرہا ہے۔(فوٹو العربیہ)
 سعودی طالبعلم کی’ کوہستانی لباس‘ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جنوبی مملکت کا یہ طالب علم کھلے مقام پر لیپ ٹاپ پر آن لائن ایجوکیشن میں مشغول نظر آرہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹوگرافر حسن ھروبی نے سعودی طالب علم کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پرشیئر کیا ہے۔
حسن ھروبی کا کہنا ہے کہ ’مجھے  فوٹو گرافی کا شوق ہے۔ پسندیدہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا میرا دلچسپ مشغلہ ہے۔ جب  یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکی تو مجھے توقع نہیں تھی کہ اسے اس قدر پذیرائی ملے گی۔ اس تصویر کی خوبی یہ ہے کہ یہ خالص فطری ماحول کی آئینہ دار ہے۔
طالب علم جنوبی سعودی عرب کے قبائل کا کوہستانی لباس پہنے ہوئے لیپ ٹاپ پر مطالعے میں مشغول تھا۔ اسے پتہ بھی نہ تھا کہ میں اس کی تصویر لے رہا ہوں۔ یہ پانچویں جماعت کا طالب علم ہے۔ 
یاد رہے کہ جنوبی سعودی عرب کا مشہور پہاڑی لباس قدیم ورثے کے طور پر جانا پہچانا جاتا ہے۔ اس کا رنگ اور شکل مقامی خوشبودار پودوں سے ملتا جلتا ہے۔ یہ کوہستانی علاقے کے مناظر کا عکاس ہے۔ 
یہاں کے لوگ گہری نیلی یا سفید قمیض اور نیلے رنگ کا تہہ بند استعمال کرتے ہیں اور اس پر دھاریاں بنی ہوتی ہیں جبکہ سر پر پھولوں کی ٹوپی سجائی جاتی ہے یہ یہاں کا عام لباس ہے اور آباؤ اجداد سے ورثے میں ملا ہے۔ 

شیئر: