Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں آج بارش اور گرد آلود ہوائیں متوقع

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے (فوٹو سبق)
 سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے ہے کہ منگل 8 ستمبر کو سعودی عرب کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ درجہ حرارت زیادہ ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان، نجران، عسیر اور الباحہ کے پہاڑی علاقے گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے۔ سلسلہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں تک پہنچ جائے گا۔ 

جازان، نجران، عسیر اور الباحہ کے علاقے گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے۔(فوٹو سبق)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن کے ساحلی علاقوں میں رطوبت میں اضافے کا امکان ہے۔  
بیان میںمحکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر کو رفحا میں درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ابہا میں درجہ حرارت سب سے کم رہا۔ 28 سینٹی گریڈ سے آگے درجہ حرارت نہیں بڑھا۔ 

شیئر: