Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا کورونا سے محفوظ ممالک میں تیرہواں نمبر

اس وقت کورونا سے محفوظ ترین ملکوں میں جرمنی سرفہرست ہے (فوٹو: ایس پی اے)  
 سعودی عرب نئے کورونا وائرس سے محفوظ ترین ملکوں میں تیرہویں نمبر پر آگیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ نے فوربز میگزین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس سے محفوظ ملکوں میں 17 ہویں نمبر پر تھا۔ اب اس حوالے سے مملکت نے چار درجے بہتری حاصل کی ہے۔
سعودی عرب امریکہ اور بیشتر یورپی ممالک کے مقابلے میں کورونا سے زیادہ محفوظ ملک بن گیا ہے۔ اس وقت کورونا سے محفوظ ترین ملکوں میں جرمنی سرفہرست ہے۔  

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

فوربز میگزین نے اپنی رپورٹ عالمی معیار کی بنیاد پر تیار کی ہے۔ قرنطینہ کے نظام کی کارکردگی، کورونا وائرس اور اس کے مریضوں کی نگرانی، کورونا ٹیسٹ، صحت انتظامات اور سرکاری کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ 800 سے کم نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق  گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 781 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار237 ہو گئی ہے۔

شیئر: