Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاؤ کے لیے عرب ممالک کا اجلاس

عرب وزرائے صحت کا اجلاس بحرین کی صدارت میں منعقد ہوا (فوٹو: سوشل میڈیا)
عرب وزرائے صحت نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مشترکہ عرب منصوبہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے-
منصوبہ جنرل سیکرٹریٹ کی ٹیکنیکل ٹیم تمام عرب ممالک میں صحت کی وزارتوں، عالمی ادارہ صحت کے ریجنل آفس اور اقوام متحدہ فنڈ برائے عرب آبادی کے تعاون سے تیار کیا جائے گا-
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق عرب وزرائے صحت کا آن لائن اجلاس بحرین کی صدارت میں منعقد ہوا- اجلاس میں عرب دنیا پر کورونا کی وبا کے اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا-

 وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات سے مطلع کیا جائے (فوٹو: سوشل میڈیا)

عرب وزرائے صحت کی جانب سے جاری کردہ  مشترکہ اعلامیے میں  مندرجہ ذیل امور پر زور دیا گیا-
نئے کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق معلومات اور تجربات کا تبادلہ کیا جائے- عرب ممالک، عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں سے اس مقصد کے لیے رابطے کیے جائیں-
تمام عرب ممالک وبا سے نمٹنے کے  لیے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کریں-
نئے وبائی امراض ریکارڈ کرنے کے لیے عرب کنٹرول سینٹر قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے-
وبا کے بعد والے مرحلے کے تقاضے اور ضرورتیں جاننے کے لیے ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی گئی-
نئے کورونا وائرس کے موثرعلاج کے لیے عرب ڈاکٹروں اور سکالرز کی کوششوں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ضرورت مند ملکوں کو نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ادویات، طبی لوازمات، مشینیں اور امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔
وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی تجربات سے مسلسل استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

عرب ممالک میں لیبارٹریز کی استعداد بڑھانے پر زور دیا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

عرب ملکوں میں جنگیں اور لڑائیاں بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ متاثرین کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری طبی امداد محفوظ شکل میں مہیا کی جا سکے-
عرب ممالک میں لیباریٹریز اور ای کلینکل استعداد بڑھانے کی تاکید کی گئی۔
کورونا کی وبا سے متاثر فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی دلانے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور ریڈ کراس سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کے مطالبے پر زور دیا گیا۔

شیئر: