Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن علاقوں میں بدھ سے اتوار تک بارش متوقع

کئی علاقوں میں بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی(فوٹو سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ سے آئندہ اتوار تک مملکت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مملکت کے کئیعلاقوں میں بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی اس کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔ 
بیان میں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ  بارش اور آندھی کا ماحول عسیر ریجن کے شہروں، ابہا، خمیس مشیط، النماص، البیۃ، بلقرن، سراۃ عبیدۃ، ظہران الجنوب، الحرجہ، محایل، بارق  اور المجاردۃ میں ہوگا۔ان شہروں میں  بدھ سے اتوار تک موسم غیرمستحکم رہے گا۔ 

  بدھ سے اتوار تک موسم غیرمستحکم رہے گا۔ (فوٹو سبق)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جازان ریجن میں گیارہ مقامات جبکہ الباحہ میں 8 مقامات اور مکہ مکرمہ میں 7 مقامات پہلے گرد آلود ہواؤں اور اس کے بعد بارش کی  زد میں ہوں گے۔ مکہ ریجن میں خاص طور پر طائف، مقدس شہر اور الجموم میں بدھ سے ہفتے تک بارش کا سلسلہ رہے گا جبکہ القنفذہ، اللیثِ، جدہ اور رابغ میں بدھ سے جمعہ تک بارش اور گرد آلود ہواؤں کا ماحول بنا رہے گا۔ 
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ ریجن میں العیص اور وادی الفرع میں بدھ سے ہفتے تک، مدینہ منورہ شہر، العلا، خیبر اور ینبع کا موسم بدھ سے جمعہ تک بارش والا ہوگا۔ علاوہ ازیں تبوک ریجن میں شہر تبوک، الوجہ اور املج میں بدھ سے جمعے تک بارش کا امکان ہے۔ 

شیئر: