Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

’سعودی فضائیہ نے حوثی ڈرون فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے‘ ( فوٹو: الرویہ)
ایران نواز حوثی ملیشیا نے آج جمعرات کو سعودی عرب کے شہر نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
سعودی فضائیہ نے یمن سے آنے والے دھماکہ خیر مواد سے لیس ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کی صبح حوثی باغیوں نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی شہری آبادی، حکومتی تنصیبات اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں جن کے انسداد کے لیے عالمی برادری کو سخت موقف اختیار کرنا ہوگا‘۔
دوسری طرف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے حوثی باغیوں کی طرف سے نجران کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’او آئی سی سعودی عرب کے امن وامان میں خلل ڈالنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتی ہے‘۔ 

شیئر: