Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام، ڈرون تباہ

ڈرون کو یمن کی فضائی حدود میں روک کر تباہ کردیا۔(فوٹو عاجل)
عرب اتحاد برائے یمن نے اتوار کو سعودی عرب کی جانب حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔
حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے شہری اہداف پر حوثی باغیوں کے حملے بڑھ گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان کنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب اتحاد نے سعودی عرب کی طرف بھیجے جانے والے ڈرون کو یمن کی فضائی حدود میں روک کر تباہ کردیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا  سعودی عرب میں  دانستہ طور پر شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششں کررہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ عرب اتحاد عالمی انسانی قانون کے تحت حوثی باغیوں کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو بے اثر اور انہیں تباہ کرنے کےلیے کام کرے گا۔
یاد رہے کہ سنیچر کو بھی اتحادی فورسز کی ایئر کمان یونٹ نے حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کی سمت ڈرون حملے کی نشاندہی کی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے یمن کی سرحد کے اندر ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

شیئر: