Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومولود کو زندگی بھر مفت سفر کی سہولت

طیارے کو میونخ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی- فوٹو الامارات الیوم
مصری بچی کو ایجپٹ ایئر کی پرواز سے سفر کے دوران پیدائش پر زندگی بھر مفت فضائی سفر کی سہولت مل گئی-
مصری جریدے الیوم  السابع کے مطابق ایک مصری خاتون قاہرہ سے ایجپٹ ایئر کی پرواز ایم ایس 777 سے لندن جارہی تھی- زچگی کا درد بڑھ جانے  پر طیارے کو جرمن شہر میونخ کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی- جہاں خاتون کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی- خاتون نے میونخ سے لندن کا سفر جاری رکھا- تاہم لندن اترنے سے قبل ہی اس نے ایک بچی کو طیارے کے عملے کی مدد سے فضا میں ہی جنم دے دیا-
ایجپٹ ایئر کے چیئرمین عمرو ابو العینین نے نومولود کو زندگی بھر مفت سفر کا ٹکٹ جاری کردیا-  بچی ایجپٹ ایئر کی پرواز سے دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر مفت کرسکے گی- ابو العینین نے 38 سالہ ماں کی پرواز کے دوران مدد پر طیارے کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: