Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے لیے پروازوں میں اضافہ، اجازت نامہ دو دن میں متوقع

پاکستان سے 30 ستمبر تک سعودی عرب جانے والی پروازوں کے تمام ٹکٹس کی بکنگ ہو چکی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن کو وسعت دینے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
جمعرات کو پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بکنگ پر بے پناہ رش کی وجہ سے ایئر لائن نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔
ترجمان کے مطابق 15 ستمبر سے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت ملنے کے بعد بکنگ کا آغاز کیا تھا۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حالات میں فلائٹ آپریشن ہفتہ وار 23 پروازوں تک محدود ہو گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ایک سے دو روز میں اجازت نامہ متوقع ہے جس کے بعد فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
بیان کے مطابق پی آئی اے نے مزید پروازوں کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے، اجازت ملتے ہی بکنگ شروع کر دی جائے گی۔

شیئر: