Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخالف سمت میں ٹرک چلانے والا ڈرائیور گرفتار

ٹرک ڈرائیور کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی( فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے مدینہ منورہ سرکلر روڈ 3 پر مخالف سمت میں ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریفک قانون پر عمل درآمد کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔ 
 سعودی شہری نے ٹرک ڈرائیور کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے محکمہ ٹریفک کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی کہ  ٹرک ڈرائیور مخالف سمت میں جارہا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں مخالف سمت میں ڈرائیونگ سنگین خلاف ورزیوں  میں ہے اس پر کم ازکم جرمانہ 3 ہزار اور زیادہ سے زیادہ  6 ہزار ریال ہے۔  
محکمہ ٹریفک نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ اگر کسی کو کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے دیکھیں تو پہلی فرصت میں رپورٹ کریں۔

 

شیئر: