Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وزٹ ویزے پر آنے والے گاڑی چلائیں‘

ٹریفک خلاف ورزی پر سعودی ٹریفک قانون وزیٹر پر بھی لاگو ہوگا۔ فوٹو سوشل میڈیا
 سعودی عرب نے وزٹ ویزوں پر آنے والوں کے لیے وسیع البنیاد سہولتوں کا اعلان کیا ہے جن میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب میں گاڑی چلانے کی اجازت بھی شامل ہے۔
وزٹ ویزوں پر سعودی عرب آنے والوں کو یہ سہولت بھی خود کار طریقے پر حاصل ہوگئی ہے کہ وہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔
ہزاروں وزیٹر جہاں فضائی اور سمندری راستے سے آتے ہیں وہیں خشکی کے راستے سے بھی سعودی عرب آتے ہیں۔
مقامی اخبار 24 کے مطابق وزٹ ویزوں پر آنے والے اگر ٹریفک خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے تو سعودی ٹریفک قانون ان پر بھی لاگو ہوگا۔

وزٹ ویزے پر آنے والے کو واپسی سے قبل جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔ فوٹو سوشل میڈیا

 محکمہ ٹریفک نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر آنے والے نے کوئی ٹریفک خلاف ورزی کی ہوگی تو وہ اس وقت تک سعودی عرب سے باہر نہیں جاسکتا جب تک اس خلاف ورزی کا جرمانہ ادا نہ کردے۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے وزٹ ویزوں پر مملکت آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ تاکہ خلاف ورزیوں کی صورت میں جرمانے اور قید کی سزا سے محفوظ رہیں۔
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر توجہ دلائی کہ سعودی عرب میں ٹریفک خلاف ورزیوں کا اندراج خود کار سسٹم کے تحت ہو رہا ہے۔ اگر کسی نے کوئی ٹریفک خلاف ورزی کی تو وزٹ ویزے پر آنے والے کوسعودی عرب  سے واپسی سے قبل جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: