Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن علاقوں میں پیر کو بارش متوقع

 ابہا میں درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ہوگا (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ موسمیات نے  پیر21 ستمبر کے حوالے سے موسمی تبدیلیوں کے بارے میں پیشگوئی کی ہے۔
اخبار 24 کے  مطابق محکمہ  موسمیات نے بیان میں کہا کہ  ریاض اور مشرقی ریجن کے شمالی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔  
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا جبکہ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  

جدہ کے مغربی ساحل پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ (فوٹو ٹوئٹر)

 مکہ مکرمہ میں انتہائی درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ اور ابہا میں درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ہوگا جو مملکت میں سب سے کم ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہا کہ اتوار کی طرح پیر کو بھی باحہ، عسیر، جازان، جنوبی طائف میں بارش متوقع ہے۔ اس کا سلسلہ بوندا باندی سے لے کر موسلادھار بارش تک چلے گا۔ 
عبدالعزیزالحصینی نے مزید کہا کہ مشرقی ریجن، ریاض، نجران، مدینہ منورہ، جازان اور جدہ کے مغربی ساحل پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ 

شیئر: