Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اہم وزارتوں کی فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم ختم کی جائے‘

لبنانی صدر میشال عون نے پیر کو قوم سے خطاب کیا ہے( فوٹو اے ایف پی)
لبنانی صدر میشال عون نے ملک میں اہم وزارتوں کے قلمدان فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کا اصول منسوخ کرنے کی تجویز دی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق لبنانی صدر نے پیر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ’ آئین میں ایسی کوئی دفعہ نہیں جس کے ذریعے کوئی بھی وزارت کسی بھی فرقے کے لیے مختص کرنے کی بات کہی گئی ہو‘۔ 
لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ ’حزب اللہ اور امل تحریک حکومت میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر وزرا نامزد کرنے پر بضد ہیں‘۔ 
’ ہم نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے درمیانے حل تجویز کیے مگر مستقبل قریب میں یہ معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے‘۔  
لبنانی صدر نے مزید کہا کہ نامزد وزیراعظم مصطفی ادیب اپنی کابینہ تشکیل نہیں دے سکے ۔ حکومت کی تشکیل سے پارلیمانی گروپوں کو خارج کرنا درست نہیں۔  
آر ٹی کے مطابق میشال عون نے کہا کہ کسی بھی وزیر کو ایسے اختیار نہیں دیے جاسکتے جو آئین میں درج نہ ہوں۔  
لبنانی صدر نے کہا کہ فرقہ وارانہ نظام کے مسائل ہم سب محسوس کررہے ہیں۔ ملک میں پے درپے بحران اسی کی وجہ سے آرہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اہم وزارتوں کی فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم ختم کی جائے‘۔ 
میشال عون کا کہنا تھا کہ لبنان کو حکومت سازی کے معاملے میں ایک بحران کا سامنا ہے۔ اگر ہم لبنان میں حکومت سازی میں کامیاب نہی ہوئے تو یہ تباہی طرف جائے گا۔

شیئر: