Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر میں طویل ترین واکنگ ٹریک کہاں؟

سیاح چہل قدمی کے ساتھ قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔(فوٹو مزمز)
سعودی عرب میں سمندر پر پہلےطویل ترین واکنگ ٹریک کی سحر آفریں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 
کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں سعودی عرب کا طویل ترین واکنگ ٹریک رابغ کمشنری میں واقع ہے۔ یہ سمندر پر کثیر جہتی پل کی شکل میں بنا ہوا ہے۔  

واکنگ ٹریک اکنامک سٹی کے سینٹر میں اوشیانا ریزورٹ میں واقع ہے۔(فوٹو مزمز)

المرصد ویب سائٹ کے مطابق واکنگ ٹریک اکنامک سٹی کے سینٹر میں اوشیانا ریزورٹ میں واقع ہے۔ اس کے قریب ہی سپورٹس اور تفریحات کے متعدد مراکز بھی بنے ہوئے ہیں۔  
واکنگ ٹریک کی بدولت سیاح اور سیر کے  لیے آنے والے سمندر کے اوپر چہل قدمی بھی کرتے ہیں اور سمندر کے قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ واٹر واکنگ ٹریک کی وڈیو سعودیوں اور غیرملکیوں میں پسند کی جارہی ہے۔ 

شیئر: