Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے حوالے سے وزارت صحت کی پریس کانفرنس آج ہوگی

’شہری و غیر ملکی بھی ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوالات کر سکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے وزارت صحت کی پریس کانفرنس آج ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کانفرنس کے خطاب کریں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’شہری و غیر ملکی بھی ٹوئٹر پر دیئے جانے والے ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوالات کر سکتے ہیں‘۔
پریس کانفرنس کا آغاز دوپہر 3 بجکر 35 منٹ پر ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز منگل کو کورونا کے 552 نئے مریضوں کا اندراج ہوا تھا، مجموعی تعداد 330798 ہوگئی ہے۔
اب تک شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 312684 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 4542 ہیں۔
 

شیئر: