Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں اماراتی گلوکارہ احلام کا کنسرٹ

کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی الجوہرۃ کے انڈور ہال میں کنسرٹ کیا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اماراتی گلوکارہ احلام نے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی  الجوہرۃ (جدہ) کے انڈور ہال میں کنسرٹ کیا ہے۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق احلام سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے گیت پیش کرتے وقت سعودی عرب اور امارات کے رنگوں کا مفلر گلے میں ڈال رکھا تھا  اور بہت زیادہ خوش و خرم نظر آرہی تھیں۔ 

احلام نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے گیت پیش کیے( فوٹو ٹوئٹر)

احلام نے جب شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت کے  بارے میں قومی گیت گایا تو وہاں موجود مداحوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔  
یاد رہے کہ اماراتی گلوکارہ احلام سمیت متعدد ممتاز گلوکار سعودی عرب کے یوم وطنی کی تقریبات منانے کے لیے مملکت پہنچے ہوئے ہیں۔  

سعودی محکمہ تفریحات نے ریاض، دمام اور جدہ  میں کنسرٹ  کا اعلان کیا تھا۔ (فوٹو ٹوئٹر)

سعودی محکمہ تفریحات نے مملکت کے 90 ویں یوم وطنی (نیشنل ڈے) کے موقع پر ریاض، دمام اور جدہ  میں کنسرٹ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: