Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور دبئی کے درمیان پروازیں بحال، ریزرویشن کب سے؟

ریاض، جدہ اور دمام سے دبئی کے لیے روزانہ 5 پروازیں ہوں گی- فوٹو الامارات الیوم
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے  کہا ہے کہ دبئی کے لیے شیڈول پروازیں اتوار سے بحال کردی گئیں- ریاض، جدہ اور دمام سے دبئی کے لیے روزانہ 5 پروازیں ہوں گی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ناس ایئر، امارات ایئر اور فلائی دبئی بھی یکم اکتوبر سے پروازیں شروع کریں گی- رفتہ رفتہ ان کی تعداد بڑھائی جائے گی-

2019 میں 63 لاکھ سے زیادہ  سعودیوں نے دبئی کا سفر کیا تھا- فوٹو سبق

دبئی ایئرپورٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین ماجد الجوکر نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب کے بڑے شہروں اور دبئی کے درمیان پروازوں کی بحالی بے حد اہم اقدام ہے- اس کی بدولت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی سرگرمیاں بہتر ہوں گی-
سعودی عرب، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے دوسرا بڑا ملک ہے- 2019 میں 63 لاکھ سے زیادہ  سعودیوں نے دبئی کا سفر کیا تھا-
الاتحاد ایئر نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے ریاض، جدہ اور دمام کے لیے اس کی پروازیں بحال ہوجائیں گی- الاتحاد ایئر کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین احمد القبیسی نے کہا کہ سعودی عرب اتحاد ایئر کی بڑی اہم مارکیٹ ہے-

الاتحادایئر نے گزشتہ سال 13 لاکھ افراد کوامارات اور سعودی عرب سفر کی سہولت دی- فوٹو الامارات الیوم

الاتحادایئر نے 2019 کے دوران 8404 پروازوں کے ذریعے 13 لاکھ افراد کو امارات اور سعودی عرب کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کی تھی-
2019 کی پہلی ششماہی کے دوران 8 لاکھ 27 ہزار سعودیوں نے دبئی اور ابوظبی کا سفر کیا تھا-
نئے کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں سے قبل امارات اور سعودی عرب کے درمیان ہفتے میں  600 پروازیں چل رہی تھیں-
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: