Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پر تین لاکھ سے زیادہ قومی پرچم

طریف میں دوسرا بلند ترین پرچم لہرا یا گیا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن کے موقع پر حدود شمالیہ ریجن کی کمشنری طریف میں دوسرا بلند ترین پرچم لہرا یا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق طریف کی بلدیہ نے ٹویٹر پر بیان میں کہاکہ بلند ترین پرچم شہر کے بڑے میدان میں نصب کیا گیا ہے۔ کمشنر طریف بدر الصقر نے پر چم کشائی کی۔
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے تمام علاقوں میں تین لاکھ سے زیادہ پرچم لہرائے گئے۔  

سرکاری عمارتوں، چوراہوں اور شاہراہوں کو مزین کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی گورنریٹوں، میونسپلٹیوں، کمشنریوں اور بلدیاتی کونسلوں نے تین لاکھ 7 ہزار 907 پرچم سڑکوں پر لگائے۔ علاوہ ازیں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے بھی سبز پرچم ہاتھوں میں لے کر یوم وطنی پر مملکت سے اپنے پیار کا اظہار کیا۔ پرچم شاہراہوں، چوراہوں اور سرکاری عمارتوں کے اوپر لگائے گئے۔
ریاض میونسپلٹی نے دارالحکومت میں 57491، جدہ میونسپلٹی نے 11985، مکہ میونسپلٹی نے 1500 اور مدینہ میونسپلٹی نے 16832 پرچموں سے سرکاری عمارتوں، چوراہوں اور شاہراہوں کو مزین کیا۔ 

شیئر: