Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتھیا گلی کے پہاڑوں سے نکلنے والی ’نملی‘ آبشار

نتھیا گلی سے 25 منٹ کی مسافت پر نملی آبشار بلند و بالا پہاڑوں سے نکلنے والے چشمے سے وجود میں آئی ہے۔ اس آبشار تک سیاحوں کی رسائی آسان بنانے کے لیے  ایک مقامی شخص شبیر مظفر نے راستہ ہموار کیا ہے۔ آبشار کا پانی اس قدر ٹھنڈا ہے کہ سیاح چند منٹ ہی یہاں قیام کر سکتے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق اس علاقے میں اس طرح کی متعدد آبشاریں ہیں تاہم حکومتی عدم دلچسپی کے باعث ان تک سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں بنائی جا سکی۔ مزید جانیے بشیر چوہدری کی اس ویڈیو میں
 

شیئر: